روک سکو تو روک لو اب بھی وقت ہے

اسلام اباد( کرائم رپورٹر) وفاقی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے اربن اور رورل ایریاز میں ایک لاکھ سے زائد غیر قانونی فلنگ سٹیشن اور گلی محلوں میں منی پٹرول پمپ بدستور قائم ہیں جہاں پر غیر قانونی گیس سلنڈروں کی بھروائی اور کھلے عام پٹرول کی خرید و فروخت کا دھندہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے مصدقہ ذرائع کے مطابق ان فلنگ اسٹیشنوں اور گلی گلی محلے میں قائم منی پٹرول پمپوں سے متعلقہ تھانوں کے پولیس اہلکاران یومیہ بیسز پر رشوت وصول کرتے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے بدستور رشوت وصول کر رہے ہیں تاہم جب کہیں کوئی حادثہ وغیرہ ہو جائے تو دو چار دن کی سختی اور بندش کے بعد یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو جاتا ہے
Load/Hide Comments