شدید سردی پنڈی میں چولہوں سے گیس روٹھ گئ

راولپنڈی (سردار ظہیر سے)
راولپنڈی جو گنجان ابادی پر مشتمل ہے واپڈا کی نقالی کرنے لگا جیسے ائسکو میں گرمیوں میں بجلی کی کمی ہو جاتی ہے ایسے ہی سوئی گیس محکمے نے راولپنڈی جیسے گنجان اباد شہر کو گیس سے محروم کرنے میں اپنی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بلوں کی مد میں انتہائی اضافہ کرنے کے باوجود شہریوں کے چولہے بند پڑے ہیں ۔گورنمنٹ کے جاری کردہ شیڈیول کے مطابق گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ کیسے ممکن ہے کہ ہوٹل والوں کو گیس دی جا رہی ہے اور گھر والوں کی گیس بند کر کے ہوٹل والوں کا کاروبار چلایا جا رہا ہے ۔ایک شہری رہائشی وکیل کالونی عامر نے اسلام اباد ٹوڈے کو بتایا کہ وکیل کالونی میں دو دن سے گیس نہیں ارہی جبکہ حکومت اپنے شیڈیول کے مطابق گیس دینے کی پابند ہے بلا جواز لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ایم ڈی سوئی گیس کو فل فور مبینہ ملی بھگت سے گیس کی سپلائی کے حوالے سے سخت نوٹس لینا چاہیے اور واقعے میں ملوث ملازمین کو سخت سے سخت محکمانہ قانونی کاروائی کر کے کٹہرے میں لانا چاہیے ۔
اور سردیوں کی امد کے ساتھ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جیسے مسئلے کو فل فور ختم کر کے راولپنڈی کے عوام کو ریلیف دینا چاہیے ۔