ریپ کیس ساز باز 22 مدعیان کے خلاف کارروائی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ریپ اورزیادتی کے مقدمات درج کروا کر پیسوں کے عوض ملزمان کی سہولت کاری کرنے والے متعد مدعیان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ریپ/ زیادتی مقدمات ملزمان خلاف دوران ٹرائل منحرف ہونیوالے مدعی ومتاثرہ کے خلاف راولپنڈی پولیس نے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع کردیا،

سٹی پولیس آفیسر کے احکامات پر صدر ڈویژن کے تھانوں میں درج ریپ مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف دوران ٹرائل منحرف ہونیوالے 22 کمپلینٹس کےخلاف اینٹی ریپ ایکٹ2021 تحت کارروائی کی ہدایات جاری کی گئ ہیں

تھانہ گوجرخان ، مندرہ، جاتلی، چونترہ صدر بیرونی میں درج مقدمات کے کمپلینٹس خلاف مقدمات کے اندراج کا حکم دیا گیا ہے تمام مدیان مقدمات پر الزام ہے کہ انہوں نے ملزمان سے ساز باز کر کے ملزمان کی سہولت کاری کی

اپنا تبصرہ بھیجیں