پنجاب حکومت کا شوگر سیس نافذ چینی مہنگی ہونے کا خدشہ

جڑانوالا (رانا عمران )پنجاب حکومت نے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کردیا، شوگر سیس پنجاب فنانس ایکٹ 1964ء کے تحت نافذ کیا گیا، ڈھائی روپے شوگر مل اور ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر سیس کے ڈھائی روپے شوگر مل اور ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے، حاصل رقم شوگر ملز کیلئے سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں