ننکانہ کو خوبصورت بنانے کا مشن ڈی سی نے دن رات ایک کر دیا

ننکانہ صاحب( ناصر بیگ )ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کا صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے کوٹ لہنا داس کا دورہ
ڈپٹی کمشنر نے موٹروے انٹرچینج پر جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں کا بھی جائزہ لیا
متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے کے احکامات جاری کیے
ڈی سی نے کوٹ لہنا داس گاوں کی مختلف گلیوں کا طویل وزٹ کرکے صفائی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے بہترین انتظامات پر ورکرز کو شاباش دی
ڈی سی نے صفائی ورکرز کو مزید لگن سے کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع کے شہروں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو یکساں بنا دیا گیا ہے۔ڈی سی ننکانہ
جلد ضلع ننکانہ کو زیرویسٹ بنائیں گے جس کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
وزیر اعلی پنجاب کے ننکانہ بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈی سی ننکانہ
شہریوں کو جلد خوبصورت ننکانہ دیکھنے کو ملے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
دوران وزٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ، ڈی او انhفارمیشن ، سی او ضلع کونسل سمیت دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔