9سرکاری محکمے ختم ۔رانا عمران خان کی رپورٹ

پنجاب (رانا عمران خاں)حکومت پنجاب نے صوبے کے9سرکاری محکمے ختم کردیے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کر کے انہیں محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں ضم کردیا ہے۔
سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ ادارے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ماتحت کام کریں گے اور یہ محکمہ فوری طور پر فعال ہوگا۔
جن اداروں کو فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں ضم کیا گیا ہے ان میں انفورسمنٹ پرائس اینڈ کنٹرول، فوڈ کین کمشنر، ایگریکلچر اکنامک مارکیٹنگ، انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ، کنزیومر پروٹیکشن کونسل، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی، پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ محکموں کا اختتام بچت پروگرام کے تحت کیا گیا ہے جس میں موجود اضافی افسران کو تبدیل بھی کیا جائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ضم شدہ اداروں کا ایک سیکرٹری ایک ڈی جی ہوگا۔