جڑانوالا قبرستان میں افسوسناک واقعہ

جڑانوالہ (رانا عمران خان ) مرکزی قبرستان میں افسوسناک واقعہ

جڑانوالہ کے مرکزی قبرستان میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر ایک سال کی معصوم بچی کو قبر کے اوپر ڈال کر فرار ہو جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق بچی کو شدید سردی اور لاپرواہی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ دار افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں