خبردار ۔مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا

ننکانہ صاحب( ناصر بیگ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہین فاطمہ نے فردا فردا پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی

مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

اشیاءضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں سے زائد فروختگی پر بھاری جرمانے اور ایف آئی آرز کے اندراج کا فیصلہ

غیر معیاری اور پانی لگا کر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاون کا فیصلہ

قصابوں کے خلاف کاروائیوں کے لیے لائیو اسٹاک ، پرائس مجسٹریٹس کے بعد پیرا فورس کو بھی اختیارات تفویض

قصبوں کی سطح پر سلاٹر ہاوس کے لیے جگہ تلاش کریں ، بازاروں اور گھروں میں جانور ذبح کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ڈی سی ننکانہ

روٹی اور نان کی قیمتوں پر کمپرومائز نہ کیا جائے۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو

ضلع کے ہر ہوٹل اور تندور پر روٹی و نان کے قیمتوں کی فلیکسز واضع جگہ پر آویزاں ہونے چاہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

ہر پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد 40 مقامات کی چیکنگ کرنا ہو گی۔ڈی سی ننکانہ

کام نہ کرنے والے افسران کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں ، سب کو کارکردگی دکھانا ہو گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

نااہلی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران ننکانہ سے اپنا ٹرانسفر کروا لیں۔ڈی سی ننکانہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا ہفتہ وار خود جائزہ لوں گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

اپنا تبصرہ بھیجیں