جڑانوالا میں ڈاکو راج تاجر قتل

جڑانوالہ (بیورو چیف )ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کر دیا۔
جڑانوالہ:مبینہ ڈکیتی کے دوران دن ڈیہارے قتل کی واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
قتل ہونیوالے شخص کی شناخت سخاوت ولد شیر محمد ساکن 58 گ ب کے نام سے ہوئی۔
قتل ہونیوالا سخاوت گڑ کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا تھاقتل ہونیوالا تاجر گاؤں سے موٹر سائیکل پر چک نمبر 93 گ ب کی جانب جا رہا تھا۔
وقوعہ جڑانوالہ شاہکوٹ روڈ پر واقع نجی مارکی کے قریب پیش آیا۔
قتل کی لزرہ خیز واردات پر ورثاء کا لاش کو روڈ پر رکھ احتجاج۔
جڑانوالہ:روڈ بلاک ہونے سے جڑانوالہ شاہکوٹ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی قتل میں ملوث مبینہ ڈاکوؤں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ورثاء
قتل کی اطلاع کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر مبینہ طور پر لیٹ پہنچی۔
:مقتول کے ورثاء کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔