خبردار پتنگ بازی پر 50لاکھ جرمانہ ہوگا ڈی سی ننکانہ

ننکانہ صاحب (مرزا ناصر بیگ)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے کہا ہے کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے تحت ضلع ننکانہ صاحب کی ریونیو حدود میں پتنگ اڑانے اور مینوفیکچرنگ پر مکمل پابندی عائد ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے ضلع ننکانہ کی عوام الناس کو اپنے پیغام میں کہا کہ نئے قوانین کے تحت پتنگ بازی کرنے اور بنانے والوں کو 50 لاکھ جرمانہ اور 7 سال تک کی سزا ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی کو پتنگ اڑانے ، ڈور یا پتنگ بنانے کا لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔کائٹ فلائنگ کے نئے قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔والدین اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں۔اگر کسی کا بچہ پتنگ اڑاتا پکڑا گیا تو بچے کے والدین کو جرمانہ یا سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ ، ڈور بنانے یا اڑانے والوں کی اطلاع متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبرز 056.9201046 , 056.9201157 ، پولیس 15 یا متعلقہ ایس ایچ او کو دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور نشاندھی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 ہزار روپے انعام بھی دیا جائے گا۔