ننکانہ اور صادق أباد میں پولیس مقابلے 4ڈاکو ہلاک

ننکانہ صاحب  (بیورو چیف )تھانہ واربرٹن کی حدود میں 4 نامعلوم مسلح ملزمان کی پولیس پر فائرنگ حق حفاظتی خود اختیاری میں پولیس کی جوابی فائرنگ، ملزمان کی اپنی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک، دو فرار۔

ننکانہ صاحب: ملزمان کنجری والا باغ کے قریب واردات کر رہے تھے، پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ کر دی۔

ہلاک ملزمان کی شناخت منظور عرف جوری اور دلاور عباس کے ناموں سے ہوئی، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہلاک ملزمان ڈکیتی اور رابری سمیت 50 سے زائد مقدمات کے ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری تھے

تھانہ سٹی صادق آباد کے علاقے پل صمدانی ناکہ بندی کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی پولیس پار ٹی پر فائیرنگ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ڈاکووں کے قبضے سے
ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ڈاکوؤں کے دیگر فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے

ہلاک ڈاکو نامعلوم الاسم ہیں،جنکی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او

اپنا تبصرہ بھیجیں