ننکانہ پولیس مقابلہ ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

ننکانہ صاحب(مرزا ناصر بیگ )
تھانہ بڑا گھر کی حدود میں نامعلوم دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے پر پولیس پر فائرنگ۔ حق حفاظت خود اختیاری میں پولیس کی جوابی فائرنگ، ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس تھانہ بڑا گھر نے دوران نائٹ پٹرولنگ گاؤں 6 چک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تھا۔ ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے، ہلاک ملزم سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ فرار ہونیوالے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری۔ ہلاک ملزم کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ننکانہ ہسپتال منتقل، مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر ایوب ساہی بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
Load/Hide Comments