ڈکیتی کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار ایس ایس پی کی شاباش

اسلام أباد(کرائم رپورٹر)
اسلام آباد میں ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے دیا گیا 24 گھنٹے کا خصوصی ٹاسک تھانہ کھنہ پولیس کے ایس ایچ او شاہنواز ڈوگر اور انکی ٹیم  نے کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے  پولیس نے خفیہ معلومات اور جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈکیت کو گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم نے پولیس ٹیم کی مزاحمت کی جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، مزاحمت کے دوران ملزم زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پولیس تحویل میں لے لیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ڈکیتی میں استعمال ہونے والے اسلحہ اور دیگر شواہد کی برآمدگی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ابتدائی تفتیش میں ملزم کے سابقہ جرائم کا ریکارڈ سامنے آنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تھانہ کھنہ پولیس کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی، پولیس حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں