اسلام اباد پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کیا کیا ہوا تفصیل ایم اےشام سے

ائی جی اسلام اباد ڈاکٹر ناصر رضوی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر ) پولیس آپریشنز ڈویژن کارکردگی سال 2025۔
وفاقی دارالحکومت سے 23ہزار683ملزمان گرفتار، 02ارب سے زائد کا مال مسروقہ برآمد،گزشتہ سال کی نسبت جرائم میں 37فیصد ،سنگین جرائم میں 69فیصد ریکارڈ کمی ،ہائی پروفائل کیسز24گھنٹوں سے بھی قبل ٹریس ،جبکہ 4000سے زائد اشتہاری ملزمان ،1801 منشیات فروش اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 2308ملزمان گرفتار کیے گئے، شہریوں کی حفاظت،امن و امان کے قیام میں04 بہادر افسران نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ 33 جوان غازی قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سال 2025 میں آپریشنز ڈویژن کی کارکردگی کو موثربنانے، عوام کوبہتر ین سہولیات فراہم کرنے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے اور قانو ن کی بالا دستی کو قائم رکھنے کیلئے فوری اور بہتر ین اقداما ت کو عملی جامہ پہنایا،ان اقدامات میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر حکمت عملیوں اور بلاامتیاز کریک ڈاﺅن بھی شامل ہے جس کے باعث جرائم میں مجموعی طور پر سال 2024کے مقابلے میں 2025میں 37 فیصداور سنگین جر ائم میں 69 فیصد تک ریکارڈکمی واقع ہوئی جبکہ عالمی جریدے نے اسلام آباد کو صفحہ اول کے پرامن شہروں میں شامل کیا،جو اسلام آباد پولیس کے افسران کی انتھک محنت اور فرض شناسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،سال2025میں اسلام آباد پولیس نے 23 ہزار 683جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 02 ارب روپے سے زائد کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا،اسی طرح ڈکیتی، چوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث578 خطرناک گینگزکے 1308ممبران کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 375 گاڑیاں اور851 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،اسی طرح اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کرتے ہوئے 161 ملزمان کو گرفتار کیا جن کیخلاف 157مقدمات کا اندراج کیاگیا ، جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث 200سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اسلام آباد پولیس نے ”نشہ اب نہیں مہم ©”کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 1801 منشیات فروش گرفتار کیے جن کے قبضے سے 317کلو گرام چرس،545 کلو گرام ہیروئن،161 کلو گرام آئس، ہزاروں نشہ آور گولیاں اور 8427 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں،جبکہ طلبا کے روشن مستقبل کے تحفظ اور انہیں منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے اسلام آباد پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوے 29ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی،اس کے ساتھ ساتھ منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہی کیلئے مختلف تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی لیکچرز کا انعقاد بھی کیا گیا ، وفاقی دارلحکو مت میں غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے خصوصی ”اسلحہ سے پا ک اسلام آ باد مہم©©” کا آ غا ز کیا گیا، اس مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ کے بڑے بڑے غیر قانونی ڈیلرز کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 2308 ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضے سے 304رائفلز،92 بندوقیں، 2200سے زائد پسٹلز، 294خنجر اور37ہزار491 روند برآمد کیے گئے،جبکہ پیشہ وار بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاﺅن عمل میں لاتے ہوئے 3973بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا،اسی طرح جرائم کے انسداد اور امن و عامہ کے قیام کیلئے 465سرچ آپریشنز کا بھی انعقاد کیا گیا،سال 2025میں موثر اور جدید تقاضوں کے عین مطابق تفتیشی نظام کے باعث قتل کے مقدمات میں ملوث 187ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ عدالتوں سے 14مجرموں کو سزائے موت اور 14مجرمان کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں،وفاقی دارالحکومت میں اشتہاریوں،عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کےخلاف بھی بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس کے نتیجے میں 4000 سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیے گئے،سال 2025میں اسلام آ باد پولیس نے 20سے زائد ہائی پروفائل کیسز میں ملوث ملزمان کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹر یس کرکے گرفتار کیا،جن میں سوشل میڈیا انفلونسر ثناءیوسف قتل کیس، فہیم سردار قتل کیس، سنٹورس مال سے اغواءہونے والے تین سالہ بچہ کا کیس،اور سماجی کارکن اشتیاق احمد عباسی قتل کیس نمایاں ہیں،اسلام آباد پولیس آپریشنز ڈویژن کے افسران نے عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے 1270 کھلی کچہریاں کا انعقاد کیا، جن سے 01 لا کھ سے زائد شہر ی مستفید ہوئے، اسی طر ح آپریشنز ڈویژن کے کمپلینٹ سیل نے 8500 سے زائد شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت پر فیصلے کئے،سال 2025 میں اسلام آباد پولیس آپریشن ڈویژن کے 04 بہادر افسران نے شہریوں کی حفاظت،امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف نمبردآزما ہو کر جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ 33 جوان غازی قرار پائے،سال 2025 میں اسلام آباد پولیس نے2337احتجاجی مظاہروں، مذہبی اجتماعات اور ملکی و غیر ملکی وفود کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی،اسی طرح سال 2025میںکمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور پولیس کی استعداد کار کوبڑھانے کیلئے بھی مختلف اہم اقدامات اٹھائے گئے،ان اقداما ت میں گشت کے نظام کو مو ثر بنا نے کیلئے پٹر ولنگ یو نٹ میں مزید206 موٹر سائیکل شامل کیے گئے،جبکہ پولیس رسپا نس یونٹ اور سٹی واچرسکواڈز کا قیا م بھی عمل میں لایا گیا، اسپشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشنز کے تحت ما ڈل پولیس اسٹیشنز کا قیا م اور تھا نہ جات میں شہر یو ں کی سہولت کیلئے SIPS پروٹو کولز کا نظام قائم کیاگیا،وفاقی دارلحکومت میں بڑھتی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے تھا نہ جا ت کیلئے خصوصی مقامات مختص کئے گئے ،جبکہ نا کہ جا ت پر جدید تقاضوں سے آراستہ چیکنگ نظام کی تنصیب کی گئی،جبکہ مو ثر نگر انی کےلئے نا کہ جات پر باڈی وارن کیمرہ جات اور ای پولیس پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا،اسی طرح عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے الٹر نیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن مراکز کو دوبارہ فعال بنایا گیا، تاکہ شہریوں کی فوری داد رسی کو یقینی بنایا جاسکے،سال 2025 آپریشنز ڈویژن کی شاندار کارکردگی کا سال رہا،سنگین جرائم کا خاتمہ، شہریوں کا تحفظ، جدید پولیسنگ اور قانون کی عمل داری یہ صرف اہداف نہیں، بلکہ اسلام آباد پولیس کا عزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں