ننکانہ صاحب کرسمس کے حوالے سے تقریبات ضلعی انتظامی افسران کی شرکت

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرِ صدارت کرسمس کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی
سی او میونسپل کمیٹی اور دیگر افسران بھی تقریب میں شریک
ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے تقریب میونسپل کمیٹی کے دفتر میں منعقد ہوئی
ڈپٹی کمشنر نے مسیحی ملازمین سے ملاقات کی اور ان کو کرسمس کی مبارکباد دی
ڈپٹی کمشنر نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور مسیحی برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
ضلعی انتظامیہ تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور خوشیوں میں شریک
اقلیتی برادریوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہے۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو
بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام ضلعی افسران اپنا کلیدی اور متحرک کردار ادا کریں۔ڈی سی ننکانہ
مسیحی برادری کو کرسمس کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب مسیحی برادری کی خوشیوں میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے
دنیا بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منا رہی ہے، ننکانہ صاحب اور اس کی تین تحصیلوں میں مسیحی برادری کے مردوخواتین اور بچے اپنے اپنے انداز میں کرسمس کی خوشیاں منا رہے ہیں، ضلع کے تمام گرجا گھروں میں مذہبی عبادات کا سلسلہ جاری ہے جن میں مسیحی برادری اپنی مذہبی عبادات میں مصروف اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لئے دعائیں کر رہی ہے، مسیحی برادری کے قدیم گاؤں ینگسن آباد میں کرسمس کی خوشی میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان پر ہر طرف رنگ و نور پھیل گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت پر ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کے لئے صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے تھے