چھ سالہ بچی سے بداخلاقی اور قاتل سی سی ڈی کے حوالے

جڑاںوالا (رانا عمران خاں) 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا CCD کے حوالے

روڈالہ روڈ تھانہ کی حدود میں 6 سالہ بچی فضیلت کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے سفاک ملزم احسان عرف شانی کو پولیس نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او روڈالہ روڈ حافظ احمد عمار کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور سی سی ڈی جڑانوالہ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کی رپورٹ موصول ہونے کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں