ون ڈش کی خلاف ورزی ۔اسلام اباد ٹوڈے۔ نے انتظامیہ کو جگا دیا

ننکانہ صاحب (مرزا ناصر بیگ) انٹرنیشنل ویب سائٹ۔ اسلام اباد ٹوڈے۔ میں ننکانہ کے حوالے سے ون ڈش کی خلاف ورزی سے متعلق خبر شائع ہونے کے بعد سوئی ہوئی دل انتظامیہ جاگ گئی اور فوری طور پر تمام شادی ہال کے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اگر ون ڈش کی خلاف ورزی ہوئی تو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام اباد ٹوڈے نے اس حوالے سے تفصیلا خبر شائع کی تھی کہ ننکانہ صاحب کے شادی حال میں ون ڈش کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران کو الرٹ کر دیا ہے
Load/Hide Comments