ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک رانا عمران کی رپورٹ

فیصل آباد(رانا عمران خان) تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران درجنوں مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ڈاکو قادر مارا گیا پولیس رپورٹ کے مطابق چک نمبر 642 گ ب کے قریب ایس ایچ او طالش عباس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ 2 نامعلوم بسواری موٹر سائیکل چک نمبر 547 گ ب کی طرف سے آۓ جن کو پولیس نے مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے رکنے کی بجاۓ پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی اور قریبی جھاڑیوں میں چھپ کر مسلسل پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے جبکہ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے محتاط انداز میں دیکھا تو ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا اور اسکا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے کچھ دیر قبل لنڈیانوالہ کے علاقہ سے دوران ڈکیتی چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہلاک ڈاکو کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے,,