لاکھ روپے رشوت بھی لی اور ایف أئی أر بھی ویڈیو وائرل

فیصل اباد(کرائم رپورٹر)

اقبال ڈویژن کے بڑے تھانے میں تعینات نکے تھانیدار کے کارخاص کا بڑا کارنامہ

تھانہ سمن اباد میں تعینات اے ایس آئی بابر سندھو کے پرسنل پرائیویٹ کارخاص نے اپنے استاد نکے تھانیدار کے نام پر پوری لکھ روپے کی دیہاڑی لگا لی۔۔۔

اے ایس ائی بابر سندھو کے کارخاص حمزہ بٹ سکنہ نثار کالونی گلی نمبر 10 نے منڈی کوارٹر سے رانا امانت نامی شہری کو مخبری کر کے تھانہ ڈی ٹائپ کو پکڑوا دیا۔۔۔

بعد میں موصوف کارخاص حامد عرف حمزہ بٹ صاحب نے فلمی انداز میں انٹری ماری اور کہا کہ ہم اپ کا بندہ چھڑوا دیتے ہیں 2 لاکھ روپے دو ورنہ اپ کا بندہ منشیات کے مقدمہ میں پولیس نے مار دینا ہے۔۔۔

رانا امانت نامی شہری کی فیملی نے جیسے کیسے کر کے 1 لاکھ روپے بطور رشوت حمزہ بٹ کو دیئے کہ ہمارا بندہ چھڑوا دیں

حامد عرف حمزہ بٹ ولد یاسین جو کہ بابر اے ایس آئی کا کارخاص ہے لاکھ روپے لے کر شہری پر پھر 9سی کا مقدمہ بھی درج کروا دیا

حامد عرف حمزہ بٹ کی تمام ایکٹیویٹی کیمرے کی آنکھ میں ویڈیو کی صورت میں محفوظ ہیں جس میں حمزہ بٹ کو پیسے لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔

اب ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے بندے پر جھوٹا مقدمہ بھی درج ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں