اربوں کا فراڈ گدی نشین کا بھائی مقدمہ سے ڈسچارج

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) خادم دربار حضرت امام بری سرکار راجہ سرفراز اکرم کے بھائی راجہ حافظ اعجاز جنجوعہ کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 3 ارب رفراڈ کا مقدمہ پولیس تفتیش میں خارج کر دیا گیا مقدمہ کی ضمنی کا ریکارڈ عدالت جمع کرا دیا جس سے مخالفین کی راجہ حافظ اعجاز جنجوعہ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام ہو گئی فراش ٹاؤن اسلام آباد کے رہائشی سید توقیر شاہ ولد سید صغیر شاہ نے ذاتی عناد کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایاتاہم پولیس کی ابتدائی تفتیش میں گواہان کے بیانات کی روشنی میں مقدمہ سے راجہ اعجاز جنجوعہ کا نام نکال دیا گیا کیونکہ وہ معاہدے میں موجود نہیں تھے وقوعہ کے دونوں گواہوں نے تصدیق کے لیے بیان حلفی جمع کرا دئیے لیکن مدعی مقدمہ راجہ اعجاز جنجوعہ کو کیس میں نامزد رکھنے کے لیے تاحال بضد ہیں پولیس کے چالان میں انکشاف اب دیکھنا یہ ہوگا کہ مدعی مقدمہ اس پر مطمئن ہوتے ہیں یا کوئی اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں۔