ملزموں کو چھوڑنے والا راشی ایس ایچ او معطل

اسلام اباد( کرائم رپوٹر) ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اے سی سٹی ماہین کی جانب سے اسلام آباد میں کیے گئے آپریشن کے دوران 28 ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا گیا، تاہم بعد ازاں عدالت میں صرف 19 ملزمان کو پیش کیا گیا جس پر اے سی سٹی نے اس سنگین غفلت پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا، معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوہسار میاں خرم اور محرر تھانہ کوہسار کو معطل کر دیا، جبکہ واقعے کی اندرونی انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں