صحافیوں کو پلاٹوں کے لیٹر جاری

اسلام اباد )پریس ریلیز)

ایف جی ای ایچ اے کا میڈیا ورکرز سے کیا گیا وعدہ پورا؛کنسینٹ لیٹرز فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤ سنگ اتھارٹی (FGEHA) نے اپنے میڈیا ورکرز سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے ایک بار پھر اپنی شفاف، ذمہ دار اور ورکر فرینڈلی پالیسیوں کا عملی ثبوت دے دیا ہے۔ ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے سیکٹر F-14اور F-15 میں میڈیا ورکرز کو ان کی سینارٹی کے مطابق کنسینٹ لیٹرزجاری کر دیے گئے ہیں، جو کہ ایک قابلِ تحسین اور تاریخی اقدام ہے۔ اس فیصلے سے میڈیا ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ادارے پر ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سیکٹر F-14 اور F-15 میں میڈیا ورکرز کو تینوں کیٹیگریز 5090x، 4080x اور 3570xمیں کنسینٹ لیٹرز باقاعدہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایف جی ای ایچ اے تمام الاٹیز کو یکساں اہمیت دیتی ہے اور کسی بھی قسم کی تفریق کے بغیر وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اےنے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہم نے جو وعدے کیے تھے، انہیں پورا کرنا ہماری اولین ذمہ داری تھی۔ ایف جی ایچ اے شفافیت، میرٹ اور بروقت فیصلوں پر یقین رکھتی ہے، اور آئندہ بھی میڈیا ورکرزاور جرنلسٹس سمیت تمام مستحقین کو ان کا حق فراہم کیا جاتا رہے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ ہاؤسنگ کے شعبے میں معیار اور اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے۔اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جاے۔
میڈیا ورکرز نے ایف جی ایچ اے کی قیادت، بالخصوص ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے کے اس بروقت اور مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی اسی عزم اور رفتار کے ساتھ فلاحی اقدامات جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں