جعلی حکیم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

بین الاقوامی ٹھگوں کے ٹولے کے سربراہ جعلی حکیم نواز شریف کے خلاف تھانہ آبپارہ میں صحافیوں پر حملے کا مقدمہ،

تمہ بیان میں مزید حملہ آور شہبازشریف،عبداللہ،عظیم،معاذ،بلال شناخت کرکے نامزد،تاحال گرفتار نہیں،

جج شائستہ کنڈی کی عدالت نے صحافیوں پر حملے کے کیس کی سماعت کی تو مدعی مقدمہ وکیل حسیب جیلانی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،

اسلام آباد)نمائندہ خصوصی (وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے بین الاقوامی ٹھگوں کے ٹولے کے سربراہ جعلی حکیم نواز شریف کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج صحافیوں پر حملے کے مقدمہ میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت نے صحافیوں پر حملے کے کیس کی سماعت کی تو ملزم جعلی حکیم نواز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوا جبکہ تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا مدعی مقدمہ صحافی اپنے وکیل حسیب جیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے عدالت نے کیس کے چالان بارے استفسار کیا جس پر بتایا گیا کہ ابھی تک مقدمہ کا چالان پیش نہیں ہوا ہے ملزم کے بارے عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم نواز شریف کہاں ہے جس پر بتایا گیا کہ وہ غیر حاضر ہے عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے ملزم نواز شریف جعلی حکیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم کی حاضری کو یقینی بنایا جائے آئندہ سماعت تک کیس ملتوی کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مدعی مقدمہ نے تمہ بیان میں مزید حملہ آور شہباز شریف،عبداللہ،عظیم،معاذ،بلال وغیرہ شناخت کرکے نامزد کیے ایک ماہ سے زائد وقت گزر گیا لیکن تفتیشی افسر تاحال ان کی گرفتاری کرنے میں ناکام ہیں نہ ہی عدالت سے ملزمان کے وارنٹ نکلوائے گئے ہیں نہ ہی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد دفعات شامل کی گئی ہیں اس کے ساتھ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج تک نہیں نکلوائی گئی جس سے تفتیشی افسر کی غیر سنجیدگی اور جانبداری کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں