سی سی ڈی کا خوف اہلکار شہریوں کو لوٹنے لگے

لاہور( کرائم رپورٹر)‏نارووے سے آئے مہمان شہری کو راہ چلتے یرغمال بنا کر لوٹنے کا معاملہ۔ عادی مجرم سی سی ڈی کے اہلکار نکلے،

سی سی ڈی اہلکاروں نے شہری کو اینکاؤنٹر کی دھمکی دے کر 5 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروا لیئے

اہلکاروں نے پسٹل کے زور پر بینک کارڈ لےلئے، ایک اہلکار نے قریبی اے ٹی ایم میں جا کر 95 ہزار روپے نکلوا لئے

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں لاہورپولیس نے نارویجن پلٹ شہری کولوٹنے والے سی سی ڈی اہلکار کوگرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان یاسر فلائنگ سکواڈ میں اہلکار جبکہ وقار ایس پی یو میں تعینات ہے

یاد رہے کہ چارروز قبل نارویجن پلٹ شہری مسعود الحق کو بھوبتیاں چوک کے قریب یونیورسٹی روڈ پر جاتے ہوئے پولیس وردی میں ملبوس چند افراد نے روکا اور زبردستی سنسان جگہ پر لیکر گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے 5لاکھ روپے اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کروالیے جبکہ اے ٹی ایم سے 95 ہزار الگ نکال لیے

ناروے سے آئے شہری نے تھانہ نواب ٹاون میں اندراجِ مقدمہ کی درخواست دی ، پولیس نے درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکےگرفتار کرلیا۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان سی سی ڈی کے اہلکار نکلے ۔

لاہور نواب ٹائون میں خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کرکے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

باوردی اہلکاروں نے شہری کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کی دھمکی دیکر لوٹ مار کی

مسعود الحق ناروے کے شہری کو 11 دسمبر کی شام نجی یونیورسٹی کے پارکنگ گیٹ کے سامنے دو باوردی پولیس اہلکاروں نے روکا

پولیس اہلکار مجھے اپنی موٹرسائیکل بٹھا کر نرسری کے پاس ویران جگہ لے گئے اور مجھے پولیس مقابلھلے میں پار کرنے کی دھمکی دی ۔شہر ی

پولیس اہلکاروں نے پسٹل کے زور پر میرے بینک کارڈ لے لئے، ایک اہلکار نے قریبی اے ٹی ایم میں جا کر 95 ہزار روپے نکلوا لئے، شہری مسعود الحق

پولیس والوں نے میرا موبائل فون لیکر میرے بنک اکاؤنٹ سے پانچ لاکھ روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لئے۔شہری مسعود الحق

پولیس نے مدعی مسعود الحق کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں