ڈی سی ننکانہ نے پولیو مہم کا أغاز کر دیا ۔مرزا ناصر کی رپورٹ

ننکانہ صاحب( مرزا ناصر ناصر)

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم آج سے 18 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 02 لاکھ 88 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم میں مجموعی طور پر 1198 ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔ تاکہ بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران اور ورکرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں مہم کی خود نگرانی کریں انسداد پولیو ٹیمیں محنت، لگن اور جذبے سے کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں