بانی پی ٹی ائی کے دور میں لوگوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا

ننکانہ صاحب( ناصر وسیم بیگ )امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لوگوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کیمرے لگائے گئے اور انہیں زمین پر سلایا گیا، یادگار شہداء اور فوجی تنصیبات پر حملے ناقابل معافی جرم ہیں، سیاسی جماعتیں اختلافات کے باوجود ملکی اداروں پر حملے نہیں کرتی، ننکانہ صاحب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اور ان کی جماعت کی طرف سے اڈیالہ جیل کے باہر معمولات زندگی مفلوج کرنا قابل مذمت ہے، ایسے انتشار پسند عناصر کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے اور ایسے عناصر کو سختی کے ساتھ روکنے کا حکومتی فیصلہ باالکل درست ہے، انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی سزا ملک میں بہتری کی بنیاد ہے، امید ہے کہ اس فیصلے کے بعد حکومت بنانے یا توڑنے میں بیرونی مداخلت ختم ہو جائے گی، سینٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سڑکوں پر احتجاج کی بجائے پارلیمنٹ میں آنا چاہے اور قانون سازی میں حصہ لینا چاہئے، سیاسی لوگ ہمیشہ سیاسی لوگوں سے ہی بات کرتے ہیں فوج سے نہیں، اس سے قبل سینٹر حافظ عبد الکریم نے ضلعی امیر ننکانہ صاحب قاری عتیق الرحمان اظہر سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت بہت جلد اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں