ایوب پارک میں لڑکی کے ساتھ کیا ہوا

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)ایوب پارک راولپنڈی میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار، ہراسانی اور منشیات کے استعمال پر تشویش

راولپنڈی ایوب پارک میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقد کیے گئے کنسرٹ کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ کنسرٹ میں موجود ایک نوجوان لڑکی کو اوباش عناصر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں متاثرہ لڑکی کو چیخ و پکار کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کنسرٹ کے دوران متعدد نوجوان لڑکے سرعام چرس اور دیگر نشہ آور گولیوں کا استعمال کرتے نظر آئے، جبکہ اہلِ خانہ کے ساتھ آئے شہریوں نے خود کو غیر محفوظ محسوس کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث خواتین اور فیملیز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حیرت انگیز طور پر کنسرٹ میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے نشہ آور اشیاء کے استعمال اور ہلڑ بازی کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں