مسلم لیگ نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کام کیا ۔فرح ناز اکبر


اسلام آباد()پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرو رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبر نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے اپنے ہر دوراقتدار میں ملکی تعمیرو ترقی وخوشحالی کو ترجیح دی اور اب بھی اسی کاز کی تکمیل کی خاطر تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں،مسلم لیگ(ن) کو جب بھی اقتدار ملا اس نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سیاست کی ،موجودہ حکومتوں کی کارکردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے جس میں معاشی و دفاعی محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیاں و کامرانیاں واضح ہیں۔ پاکستان تیزی سے معاشی اہداف کے اہداف کی طرف بڑھ رہاہے،جوں جوں پاکستان درپیش بحرانوں اور مشکلات سے چھٹکارا پا رہا ہے ساتھ ساتھ انتشاری اور ملک دشمن ٹولے کی بوکھلاہٹ بھی بڑھ رہی ہے،حکومت ملکی سیاست میں مثبت و تعمیری رحجانات کے فروغ کی خاطر بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور اسیاسی اخلافات کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں مگر سیاست کے نام پر جو پاکستان کوجمہوریت کے ٹریک کے اتارنے اور انا و انتشار کو بڑھاوا دینے کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے۔ مسلم لیگی رہنمافرح ناز نے مزیدکہاکہ وفاقی و پنجاب حکومت کے منصوبے فائلوں کا پیٹ بھرنے یا زبانی جمع خرچ تک محدود نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ ثابت ہورہے ہیں،غریب عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ملکی تعمیرو ترقی وخوشحالی کی گاڑی چل پڑی ہے ،ملکی تعمیر وترقی و خوشحالی کا راستہ روکنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے سمیت معاشرتی فلاح وبہبود کے ایجنڈے کی راہ میں کوئی رکاوٹ ہر گزبرداشت نہیں ہونے دی جائے گی،حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر دم لے گی، ملک کو انتشار اور فساد کی آگ میں جھونکنے کی سازشیں بند نہ کی گئیں تو اس کا خمیازہ مزید معاشی بدحالی کی صورت میں سبھی کو بھگتنا پڑے گا،اقتدار کے حصول کے لالچ میں اندھے ہو کر قومی مفادات سے کھیلنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ان کا کرامحاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں