دو شہریوں کی غیر قانونی حراست دو تھانے دار اندر

گوجرانوالا( کرائم رپورٹر) دوشہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور قتل کے مقدمات کے چلان بروقت نہ بنانے پر دو تفتیشی پولیس افسران گرفتار۔
سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دیا۔
دونوں تفتیشی افسران کے خلاف مقدمات تھانہ سٹی کامونکی اور تھانہ سوہدرہ میں درج۔
سی پی او نے دونوں تفتیشی افسران کو تعیناتی والے تھانوں کی حوالات میں بند کروا دیا۔
سب انسپکٹر افتخار سرکل کامونکی میں ہومی سائیڈ انچارج تھا۔
جبکہ اے ایس آئی راشد عزیز تھانہ سوہدرہ میں تعینات تھا۔

کرپشن و بدعنوانی برادشت نہیں، اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ناقص تفتیش، ضمنیاں دانستہ غائب اور بروقت چالان جمع نہ کروانے والے تفتیشی افسران جیل جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں