سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر ادارے کارکردگی چھپانے لگے ایم اےشام کی خصوصی رپورٹ

اسلام أباد(ایم اے شام)ملک بھر کے وفاقی اور صوبائی اداروں کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد اپنے اپنے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی بڑھا چڑھا کر پیش کیے جانے کے باعث اداروں کے اعلی افسران نے میڈیا میں شائع ہونے والی اداروں کے خلاف خبروں پر ایکشن لینا چھوڑ دیا ہے جبکہ مختلف اداروں کے پبلک ریلیشن افسران بھی اداروں کے سربراہان کے سامنے وہی خبریں پیش کرتے ہیں جن میں سب اچھا کی رپورٹ ہوتی ہے جبکہ اس کے برعکس اداروں میں ہونے والی کرپشن مالی بے ضابطگیوں ۔ کوتاہیوں کی نشاندہی کرنے والی خبروں کو افسران کی نظروں سے دور رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے ترقیاتی اداروں ۔پولیس۔ ایف أئی اے ۔اور دیگر پبلک ڈیلنگ والے اداروں میں کرپشن کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں