جج کے بیٹے کو فوری انصاف ویڈیو وائرل

اسلام آباد(رپورٹ،:رانا مسعود حسین)
جوڈیشل مجسٹریٹ،اسلام آباد شائستہ کنڈی نے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ،حاضر جج ،جسٹس محمد آصف کے سولہ سالہ بیٹے ابوذر کی گاڑی کی زد میں آنے والی دو نوجوان لڑکیوں ثمرین اور تابندہ کی المناک ہلاکت سے متعلق درج مقدمہ میں فریقین کے مابین باہمی صلح صفائی کی روشنی میں ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے فوری طور پررہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ، ہفتہ کے روز عدالت نے تھانہ کوہسار کے علاقہ میں نیشنل کونسل آف دی آرٹ کے قریب جسٹس محمد آصف کے سولہ ویڈیوکی ریکارڈنگ کے دوران تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلاتے ہوئے دو نوجوان لڑکیوں کو کچل کر بھاگ جانے سے متعلق مقدمہ میں ملزم کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی تو اسلام آباد پولیس نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسے عدالت میں پیش کرکے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی جبکہ دوسری جانب ہلاک ہونے والی دونوں لڑکیوں کے خاندانوں کی جانب سے ملزم کو اللہ واسطے معاف کرنے کے بیانات قلمبند کروائے گئے،ایک مقتولہ کے بھائی نے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا، دوسری کے والد نے بھی عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروا کربروئے صلح ملزم کو معاف کرنے کی تصدیق کی،جس پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں