نو موٹر سائیکل طلائی زیرات لاکھوں روپے چوری

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری (عابدمنہاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 9موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں عثمانیہ مسجدکے قریب اسلحہ کی نوک پر شہری سے موبائل اور 15سوروپے ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں کورئیر کمپنی کے رائیڈر محمد صدیق سے دو موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر 34ہزار380روپے چھین کر لے گئے ،کمیٹی چوک میں پی ٹی سی ایل کےسسٹم سے8 آٹھ بیٹریاں ،ڈھوک گجراں میں محمد عرفان کے گھر سے تالے توڑ کر 5ہزارروپےاورسونا مالیتی 12لاکھ روپے، شوکت سٹریٹ میں نگاہ حسین کے گھر کی چھت سے سامان مالیتی7ہزارروپے ،لالہ زار میں راجہ عشرت نواز کے گھر سے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے اور سونا مالیتی10لاکھ روپے ،گلزار قائد میں عاصم علی کے گھر سے ایک لاکھ روپے ،واہ کینٹ میں نصیرحسین کے گھرسے تین عدد پنکھے چھت والے چوری کرلئے گئے ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی8 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ دو کاریں ،4 موٹر سائیکل چوری ،ایک موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔راولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کرکے 69 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھانہ بنی پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کرکے 28 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 20لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، گنجمنڈی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 6 لیٹر شراب اور نیوٹاؤن پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 5 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ گنج منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔موقع سے ساؤنڈ سسٹم، ڈیگ،ہارمونیم اور دیگر سامان قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ادھر جاتلی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایس ایچ او جاتلی کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی شاہ نواز اور ممتاز دومنشیات فروش 1600/1800گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔راولپنڈی ریجن کے 6سینئر پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کردئیے گئے ،ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی کاشف ذوالفقار کو ڈی پی اوچکوال ، ان کے پیش رواحمد محی الدین کو اے آئی جی کمپلینٹس سینٹرل پولیس آفس لاہور،ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی محمدرضا تنویر کوڈی پی او مری ،ان کے پیش روعاصم امین اعوان کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب ،ایس ایس پی آرآئی بی ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کو سی پی او گوجرانوالہ ،ایس پی آپریشنز جہلم کامران حمید کو ڈی پی اوحافظ آباد ،ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کوایس پی آپریشنزجہلم تعینات کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں