پتنگ باز بچوں کے والدین گرفتار ہوں گے

لاہور( کرائم رپورٹر) 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا

صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، دھاتی یا تیز دھار مانجھے سے بنی ڈور کے استعمال پر سخت سزائیں دی جائیں گی

قانون کی خلاف ورزی پر کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی

پتنگ بازی کی ایسوسی ایشنز متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے پاس رجسٹر کی جائیں گی

پتنگیں رجسٹرڈ دکانداروں سے ہی خریدی جائیں گی ہر رجسٹرڈ دکاندار کو ایک کیو آر کوڈ سے منسلک کیا جائے گا

پتنگ پر بھی کیو آر کوڈ ہوگا جس سے پتنگ بیچنے والے کی شناخت ہو سکے گی

ڈور بنانے والوں کی بھی رجسٹریشن ہوگی کیو آر کوڈ سے ان کی بھی شناخت ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں