بنگلے گاڑیاں پلاٹ سب کچھ سامنے لاؤ ۔طارق حبیب بھٹی کی رپورٹ

اسلام اباد (طارق حبیب بھٹی )گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کو اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنا دیا گیابنگلے، گھر، پراپرٹی، گاڑی، کیش سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات دینا ہوں گی۔

دستاویز کے مطابق گریڈ 17 سے اوپر کا کوئی بھی سرکاری یا نیم سرکاری افسرعملدرآمد کا پابند ہوگا،تمام سرکاری افسران کوہرسال اپنےاثاثوں کی فہرست ایف بی آرکودینی پڑے گی۔

پہلے صرف سول سرونٹس یا عام سرکاری ملازم کو اپنے اثاثوں کی تفصیل جمع کرانی پڑتی تھی صرف سول سرونٹس نہیں، تمام پبلک سرونٹس کو اثاثوں کی فہرست دینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں