شہید تھانےدار کے قاتلوں کا سراغ ملگیا

اسلام أباد(کرائم رپورٹر)گزشتہ روز شہید ہونے والے اے ایس آئی اکبر علی خان کو ان کے ہی سالوں نے قتل کیا، شہید اے ایس آئی اکبر علی کے سالے افغانی ہیں جنہوں نے مقتول کو ڈیوٹی پر جاتے ھوۓ قتل کیا…
وجہ عناد یہ تھی کہ حکومت کی طرف سے افغانیوں کے نکالے جانے پر مقتول کے سالوں نے اپنے بہنوئی کو پناہی دینے کیلیۓ کہا جس پر مقتول نے انکار کر دیا جس کا انہیں غم تھا…
نا وہ بہن کو ساتھ لے جا سکتے اور نا چھوڑ کر جاسکتے تھے، بس یہی حل انہیں بہتر لگا کہ اسے بیوہ کرکے اور پیسے لیکر پھر افغانستان بھاگ جائیں گے… CIA کی تحقیقات مقتول کے سالوں تک جا پہنچی اور مقتول کے سالوں کو گزشتہ رات سی آئی اے اسلام آباد نے گرفتار کرلیا…
Load/Hide Comments