خفیہ ایجنسیوں کی غلطیاں بے گناہ شہری جبری ظلم کا شکار

اسلام اباد( کرائم رپورٹر )ریاست کی مختلف خفیہ ایجنسیوں کی غیر ذمہ دانہ رپورٹنگ کے باعث کلعدم تحریک لبیک پاکستان سے تعلق رکھنے کے شعبے میں اس وقت سینکڑوں بے گناہ شہری ریاست کے جبری تشدد کا شکار ہیں ایک تازہ مثال گرفتار پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق امیدوار برائے کسان کونسلر یونین کونسل 48 سرائے خربوزہ تاثیر قریشی کی ہے جن کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی سی ائی اے اسلام اباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق ملزم تاثیر قریشی کوتقریبا دو ماہ بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی جو نہی ملزم تاثیر قریشی اڈیالہ جیل سےبروز جمعہ مورخہ 28 نومبر روبکار موصول ہونے کے بعد جیل سے باہر نکلے تو 15 سے زائد سول کپڑوں میں ملبوس مبینہ طور پر سی ائی ہے پولیس اہلکاروں نے اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ملزم تاثیر قریشی کے اہل خانہ نے اسلام اباد ٹوڈے سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ تاثیر قریشی کبھی بھی ٹی ایل پی سے وا بستہ نہیں رہے بلکہ وہ پاکستان مسلم لیگ نون کے نہ صرف امیدوار برائے کسان کونسلر رہے ہیں بلکہ وہ نون لیگ کےدیرینہ کارکن ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں