پاکستان میں میرٹ کا قتل کیسے ہوتا ہے ؟

لاہور (عاصم علوی) اشرافیہ ملک پاکستان میں کس طرح غریبوں کا راستہ روکتی ہے ایک اور مثال سامنے اگئی ‏پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کمال کردیاقیام پاکستان سے قابض اس ملک پر اشرافیہ نے ہر دور میں غریبوں کا راستہ روکا ہے موجودہ ڈیجیٹل دور میں بھی ایک امیدوار نازش نصر جنہوں نے تحریری امتحان پاس کیا پھر انٹرویو میں انہیں 99.9 نمبر دئیے گئے اور پاس ہونے کے لیے انکو 100 نمبر چاہیے تھے لیکن انکو 0.1 کے مارجن سے فیل کردیا گیا ۔ اب سوال یہ ہے کہ 99 یا 100 نمبروں کی تو سمجھ آتی لیکن کیسے99 کے ساتھ 0.9 کا اضافہ کیا گیا یا یوں کہہ لیں کہ کیسے 0.1 نمبر انکے کاٹے گئے ؟ اگر انکو 0.1 سے فیل نہ کیا جاتا تو انکا موجودہ میرٹ 16ویں نمبر پر ہوتا اور انکی ایلوکیشن ہوجاتی۔لیکن ہمارے ملک کا سفارشی اور اشرافیہ کلچر یہ سب برداشت نہیں کر سکتا

اپنا تبصرہ بھیجیں