کون سے ملک میں پھل فری ملتا ہے ؟


اسلام أباد(خصوصی رپورٹ)ناروے میں جب لوگوں کے اپنے باغات میں یا اپنے گھروں کے اطراف لگے درختوں پر سیب، ناشپاتی۔بیر یا کوئی بھی زیادہ مقدار میں پیدا ھوجاتے ھوں اور استعمال سے زیادہ مقدار میں ھو جائیں، تو بہت سے لوگ انہیں اپنے آس پاس یا محلے والوں میں مفت بانٹ دیتے ہیں۔
کوئی گھر کے باہر لگی باڑ پر ان میں یہ فروٹ بھری تھیلیاں لٹکا دیتا ہے، کوئی درخت کے نیچے باسکٹ رکھ دیتا ہے، تو کوئی دروازے پر بورڈ لگا دیتا ہے: “جتنے چاہیں لے جائیں۔”
یہ کوئی سرکاری قانون نہیں بلکہ صرف خوبصورت انسانی سوچ ہے: انکی سوچ یہ ہے کہ “قدرت کی دی ھوئی کوئی چیز ضائع نہ ھو، بلکہ کسی نہ کسی کے کام أجائے
اضافی چیزیں مثلآ پھل فروٹ، کھانے پینے کی اشیاء ٫ کپڑے، کتابیں دوسروں کے ساتھ بانٹیں
تاکہ ضائع ھو جانے سے بہتر ہے کہ کسی کی ضرورت پوری ھو جائے اور وہ أپ کو دعائیں دے
Load/Hide Comments