پنڈی اسلام أباد 11موٹر سائیکل.18موبائل چھن گئے 

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری (عابدمنھاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات،18موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں 2موٹرسائیکل سوار غضنفر علی سے اسلحہ کی نوک پر 23ہزارروپے اور موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ محلہ حاجیاں میں 2 موٹرسائیکل سوار شہری سے 2ہزار روپے اور موبائل ، تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ڈی 18میں 2موٹرسائیکلوں پر سوار تین ملزمان انتخاب عالم سے گن پوائنٹ پر تین ہزارروپے، ڈرائیونگ لائسنس،اے ٹی ایم کارڈ ز ، اس کی بیوی کا شناختی کارڈ اور موبائل اور جنید رؤف سے تین ہزار چھ سوروپے،2موبائل اور شناختی کارڈچھین کر فرار ہو گئے، موہن پورہ میں شازیہ کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے ایک لاکھ 10ہزار روپے، 5طلائی انگوٹھیاں، چین، کانٹے اور کپڑے، ٹینچ بھاٹہ بازارمیں انیلہ لیاقت کے بیگ سونا مالیتی 10 لاکھ روپے اور 30ہزار نقدی چوری کر لئے گئے۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی7وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ 4موٹر سائیکل چوری ،2 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ کھنہ اور تھانہ رمنا کے علاقوں سے دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ایس پی صدر زون اور ایس پی سٹی کی زیر نگرانی تھا نہ سیکرٹریٹ اور تھانہ سنگجانی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے گئے،سرچ آپریشن کے دوران 636افراد، 340 گھروں، 15گاڑیوں اور 40موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا، جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 20 مشکوک افراداور تین مو ٹر سائیکلو ں کوتھانہ جا ت منتقل کیا گیا، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جا رہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں