مرد ہر روپ میں اہم کردار ؟


راولپنڈی(نمائیندہ خصوصی ) باپ، بھائی، بیٹا اور شوہر بلاشبہ مرد ہر روپ میں اپنے خاندان کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے مردوں کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح خواتین کے مثبت کردار درپیش چیلنجز اور مسائل سے متعلق آواز اٹھانے کے لیے دن مخصوص ہیں اسی طرح 19 نومبر کا دن مردوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد معاشرے، خاندان اور کمیونٹی میں مردوں کی شراکت داری، تجربات، قربانیوں اور کردار کو تسلیم کرنا سراہنا ہے، یہ دن متقاضی ہے مردوں کی صحت، صحت سے متعلق مسائل کی اہمیت اجاگر کیا جائے، عامر صدیقی نے کہا کہ مرد کسی بھی رشتے سے منسوب ہو اپنے گھر کے اس مضبوط سائباں کی قدر کیجئے، انہیں عزت و وقار دیجئے بلاشبہ معاشرے میں عورت اور مرد کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، عورت اور مرد دونوں ہی اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھاتے ہیں، مشاہدے میں آیا ہے کہ صرف مرد ہی عورت پر تشدد نہیں کرتے، بلکہ اکثر عورت بھی مرد پر تشدد کرتی ہے اور ان سے ناروا سلوک برتا جاتا ہے، عامر صدیقی نے کہا کہ ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے لیے مرد سائباں کی طرح ہوتے ہیں، مرد حضرات دن رات کی انتھک محنت سے اپنے خاندان اور ملک کی ترقی کے لیے کردار ادا کرتے ہیں اور انکی یہ مشقت اور طویل جدوجہد انہیں اکثر بیمار بھی کر ڈالتی ہے، بلاشبہ مرد کو اللہ کریم نے فولاد کی مانند طاقتور بنایا لیکن درحقیقت یہ زیادہ صحت مند نہیں رہتے، مرد کا کاروبار، نوکری، ملازمت ہی اسے بیمار کر ڈالتی ہے جس کی بنیادی وجہ مرد کی اپنی صحت سے عدم توجہی، خوراک و ادویات بروقت نہ لینا وغیرہ ہیں، خواتین کو چاہیے کہ وہ مردوں کے حقوق کا خاص خیال رکھیں، اکثر گھریلو جھگڑوں میں بیچارہ مرد ہی پستا اور کوئی اس سے خوش بھی دکھائی نہیں دیتا، حالات کے جبر مرد کو تنہا ہی جھیلنا پڑتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں