مل پور غیر قانونی قرار

اسلام آباد( کرائم رپورٹر) سی ڈی اے نے مل پور کی آبادی کو غیر قانونی قرار دے کر خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے مقررہ وقت میں مل پور کے دونوں اطراف موجود غیر قانونی آبادی خالی نہ کی گئی تو سی ڈی اے مشینری کے ذریعے ان غیر قانونی تعمیرات کو گرا دے گا اور توہینِ عدالت کے مرتکب قابضین کو ایک سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ سی ڈی اے ڈپٹی کمشنر/سنئیر سپیشل مجسٹریٹ کی جانب سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے بری امام کی غیر قانونی آبادی کے ساتھ ساتھ ملپور کی غیر قانونی آبادی بھی خالی کرائی جائے گی۔
Load/Hide Comments