ننکانہ محکمہ تعلیم میں کرپشن کے انبار شہری سی ایم شکایات سیل پہنچ گیا چوہدری عالم کی رپورٹ

موجودہ سی ای او شازیہ بانو سابقہ سی ای او احسن فرید

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپوورٹر) محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر دئیے

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے رہائشی محمد عالم نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کے شکائیت سیل میں بھی شکائیت درج کروادی واضح رہے کہ اس سے قبل شہری محمد عالم نے چیف سیکرٹری پنجاب، وزیرتعلیم پنجاب سمیت دیگر حکام کو دی جانے والی درخواستوں میں ہوش رباء انکشافات کیے ہیں درخواست گزار کے مطابق محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کی موجودہ سی ای او شازیہ بانو سمیت سابقہ سی ای او احسن فرید اور ماتحت عملہ نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں افسران نے اپنے ماتحت عملہ سے مل کر نہ صرف جعلی بجٹ بکس تیار کروائیں بلکہ ریکارڈ چھپانے کے لئے SAPسسٹم میں جعلی اندرجات کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی انکوائری کمیٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں واضح طور پر کرپشن اور سرکاری فنڈز کی خوردبرد اور ریکارڈ ٹیمپرنگ کی نشاندہی کی مگر اس کے باوجود بھی کسی ذمہ دار کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی،

اپنا تبصرہ بھیجیں