سود خوروں نے ہوا کی بیٹی کی جان لے لی
گوجرخان( کرائم رپورٹر )ایک اور حوا کی بیٹی کی جان لے لی گئی بلیک میلنگ کےسنگین الزامات عائد کیے گئے۔
الزام ہے کہ ملزمان نے ایک خاتون، مسمات نادیہ، کو سود کے جال میں پھنسا کر بلیک
میل کیا، بھتہ وصول کیا، زیادتی کی اور اسے ذہنی اذیت کا نشانہ بناتے رہے۔
نادیہ، جو ایک گیارہ سالہ بچی کی ماں تھی، چار سال تک طلاق کے خوف سے اپنے شوہر کی کمائی ان لوگوں کو دیتی رہی
مگر سود خوروں کے ظلم اور دباؤ نے اسے اس حد تک پہنچا دیا کہ وہ بالآخر دنیا سے رخصت ہوگئی۔
علاقہ مکینوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی ماں، بہن یا بیٹی کو ایسی اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔
Load/Hide Comments