مہنگا ترین گندا پانی پولیس اہلکار پیتے رہے ٹھیکے دار اور پولیس افسران امیر ترین ہو گئے

اسلام اباد (کرائم رپورٹر( پولیس لائن ہیڈ کوارٹر اسلام اباد میں تعینات بعض پولیس افسران اسلام اباد میں ائے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کو کھانا فراہمی کی مد میں کھانا سپلائی کرنے والے ٹھیکے داروں کے ساتھ مل کر کاروبار کرنے لگے ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے گرمی کے موسم میں مختلف ناکہ جات اور دیگر صوبوں سے ائی ہوئی پولیس نفری بالخصوص ایف سی کےاہل کاروں کو جو اج تک شربت اور سادہ ٹھنڈا پانی کے نام پر پانی پلایا جا رہا تھا وہ پانی راول ڈیم کی سپلائی شدہ پائپ لائنوں سے حاصل کر کے چینی اور دو نمبر روح افزا ملا کر پلایا جاتا رہا ہے ذرائع کے مطابق اس گھناؤنے دھندے میں اسلام اباد پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ار ائی سے لے کر اکاؤنٹ برانچ کہ تمام اہلکار اور افسران شامل ہیں اس حوالے سے کیپٹل پولیس کے ترجمان جواد تقی سے جب موقف لیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ خبر کسی کے دل کی خواہش تو ہو سکتی ہے مگر ایسی کوئی بات نہیں ہے