یوتھیے اپنے دوسرے سیاسی باپ شاہ محمود قریشی کو بھول گئے۔ ایم اے شام کی خصوصی رپورٹ

اسلام اباد (ایم اے شام )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور زیرک سیاستدان شاہ محمود قریشی ان دنوں شدید علیل ہیں اور وہ خاموشی سے اپنی سزا کاٹ رہے ہیں پی ٹی ائی کی نو زائدہ قیادت سے لے کر یوتھیوں۔یوتھیوں سے لے کر پی ٹی ائی کے یوٹیوبروں اور یوٹیوبروں سے لے کر پی ٹی ائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اج تک شاہ محمود قریشی کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں سننے کو ملا ہے صرف یہی نہیں پارٹی کی نچلے درجے کی قیادت سے لے کر اوپر درجے تک کسی نے بھی شاہ محمود قریشی سے ان سے جیل میں ملاقات کرنے کی کوشش نہیں کی ہے صرف یہی نہیں کسی پریس کانفرنس یا میڈیا ٹاک میں بھی شاہ محمود قریشی کا نام سننے کو نہیں ملتا ہے نیچے درجے کے یوتھیوں سے لے کر اوپر درجے کے یوتھیوں تک سبھی شاہ محمود قریشی کو بھول چکے ہیں اور سب کا قبلہ کعبہ صرف اڈیالہ جیل ہی ہے ریاستی اداروں کے خلاف بکواس کرنے والے لوئر یوتھیے شاہ محمود قریشی سے پارٹی کے ناروا رویہ سے سبق حاصل کریں کہ اگر اداروں کے خلاف ب**** کرنے والے کسی شکنجے میں اگئے تو سوائے ان کی بیوی بچوں اور والدین کے کوئی بھی جیل میں ملاقات کے لیے نہیں ائے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی جانب سے ان کی قربانی کو فراموش کرنے اور یوتھیوں کی جانب سے انہیں مسلسل نظر انداز کیے جانے کے باعث وہ پارٹی اور کارکنان سے سخت دل برداشتہ ہیں