مری پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ 90 مرد و خواتین گرفتار شراب برامد
مری راولپنڈی (کرائم رپورٹر) بھوربن کشمیری بازار — بھوربن کے مقامی گیسٹ ہاؤس (سابق شیلٹن ہوٹل) میں مری پولیس نے چھاپہ مار کر غیر اخلاقی ڈانس پارٹی سے 90 افراد کو گرفتار کر لیا جن میں 32 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق موقع سے چھ لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ لاوڈ میوزک کے ساتھ نیم برہنہ رقص جاری تھا۔ ملزمان کے خلاف عصمت داری، لاوڈ اسپیکر ایکٹ، شراب نوشی اور پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سے بتایا جاتا ہے۔ ڈی پی او مری نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ غیر اخلاقی سرگرمیاں معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں، قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments