سنگجانی جلسہ زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (عابدمنھاس)سنگجانی جلسہ کیس: زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔
عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
Load/Hide Comments