جڑواں شہروں میں ،18 موٹر سائیکلیں چوری ۔عابد منہاس/کرائم ڈائیری

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری (عابد منہاس) جڑواں شہروں میں وارداتیں، شہری گاڑی،18موٹرسائیکلوں سےمحروم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی ،13موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں مسلسل جاری،موبائل فونز،نقدی ودیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ آفیسرزکالونی میں 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ظہیر عباس سے موٹرسائیکل اور 11ہزار 350روپے ، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ آفیسرزکالونی میں 2نامعلوم ملزمان اسجد مشتاق سے موٹرسائیکل،20ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں کہچری چوک کے قریب محمد بلال سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار 22ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ کہکشاں کالونی میں کامران نذیر کے سٹور سے 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر 30 ہزار روپے اور دو موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ثمر زار میں محمد سعد سے 2نامعلوم ملزمان موبائل فون اور13ہزار600 روپے ،تھانہ روات کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرایس توحید احمد کے بیٹے حارث توحید بعمر 12 سال سے موٹرسائیکل 125 زبردستی چھین کر فرار ہو گئے، ،سید پور روڈ پر ایک کلینک کے تالے توڑکر لیپ ٹاپ، ڈی ایس ایل آر کیمرہ ،سیکشن مشین اور میڈیکل انسٹرومنٹ مالیتی 6 لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی8وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ5 موٹر سائیکل چوری جبکہ دو موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ایک گھر کے تالےٹوٹ گئے ۔ رتہ امرال پولیس نے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزموں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق زیر حراست ملزموں نے معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ اور تشدد کر کے ایک شخص کو قتل اور 3 کو زخمی کر دیا تھا، رتہ امرال پولیس نے مختلف ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزموں کوگرفتار کیا، پولیس ملزموں کے 2 ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کرچکی ہے ۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے 3افرادکوقتل کردیاگیا، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں فائرنگ کرکے 2افراد کوموت کے گھاٹ اتاردگیا،پولیس کے مطابق بدھ کی رات سید وقاص حسین شاہ بعمر 25سال اور ان کادوست خضر حیات بعمر 33سال موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ شاہ پور سٹاپ کے قریب فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیاگیا ، جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیا جودونوں ازاں بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ،دوہرے قتل کی اطلاع ملنے پرسی پی او نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں ،ادھر تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ہزارہ کالونی میں بدھ کی رات ساڑھے چھ بجے کے قریب 32سالہ عرفان خان ولد پیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، پولیس کے مطابق اس کے سر میں فائر لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ انسداد منشیات فورس نے 6ملزمان کو گرفتار کو گرفتار کر کے94 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی67.71 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ہے۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں امریکہ سے آنیوالے پارسل میں کھلونوں سے 2 کلوگرام ویڈ ، راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب ٹرک سے 8 کلوگرام آئس اور 1 کلوگرام ہیروئن ،آصف سکوائر کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار 3ملزمان کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس برآمد حاجی کیمپ بس ٹرمینل پشاور پر واقع کوریئر آفس میں فیصل آباد بیجھے جانیوالے پارسل میں گاڑی کے پرزوں سے 710 گرام چرس برآمد کوپر کوسٹل لائن پسنی ڈسٹرکٹ گوادر سے 50 کلوگرام چرس برآمد کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔