16 موٹر سائیکل لاکھوں کے نقدی زیورات چوریکرائم ڈائری عابد منہاس


راولپنڈی,اسلام آبادکرائم ڈائری (عابد منھاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھاتھانہ ویسٹریج کے علاقہ مصریال روڈ پر محمد بلال سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ، نقدی اورموبائل، تھانہ صادق آباد کے علاقہ چاندنی چوک فلائی اوور کے قریب محمد بلال سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں سٹی ماربل کے سامنے محمد تنو یر سے گن پوائنٹ پر موبائل ، 10ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ نصیر آباد کے علاقہ پیپلزموڑ کے قریب شہری سے 10ہزارروپے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر محمد جبار سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ہنڈا 125،موبائل ،ایک ہزار روپے اور شناختی کارڈ،تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیز8 میں شہریار خان سے گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے ،4 موبائل فون اور طلائی زیور ات مالیتی 2لاکھ روپے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ چکری روڈ پر احتشام سے اسلحہ کی نوک پر50 ہزار روپے چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی9وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ5 موٹر سائیکل چوری جبکہ ایک موٹر سائیکل اور دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ایک گھر کے تالےٹوٹ گئے ۔تھانہ ترنول کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کھنہ کے علاقوں میں دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ تھانہ کوہسار ، تھانہ شالیمار ، تھانہ رمنا ، تھانہ انڈسٹریل ایرایا اورتھانہ کھنہ کے علاقوںسے 5موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ۔ تھانہ انڈسریل ایریاکے علاقے سے ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ اسلام آباد پولیس تھانہ کورال پولیس ٹیم نے ر اہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھیننے گئے موٹر سائیکل، موبائل فون، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،گرفتار ملزم کی شنا خت محمد پرویزکے نام سے ہو ئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔