جڑواں شہروں میں وارداتوں کی سینچری مکمل عابد منہاس کی رپورٹ

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری(عابدمنہاس)جڑواں شہروں میں وارداتیں،شہری کار،20 موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 16 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ریس کورس کےعلاقہ افشاں کالونی میں نعمان منیر اور اس کابھائی فیضان منیر خان اپنی گلی میں گاڑی کھڑی کررہے تھے کہ 2موٹرسائیکل سوار آگئے اور گن پوائنٹ پر ان سے موبائل اور10ہزار روپے چھین لئے اسی اثنا میں مدعی کا بھائی کامران گھر سے باہر آیا اس نے دیکھ کر شور مچایا توایک ملزم نے فائرکیاجوکامران کے پٹ میں لگااور وہ زخمی ہوگیا،تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار غلام احمد سے اسلحہ کی نوک پر18 ہزار روپے اور ایک موبائل چھین کرفرار ہوگئے۔درزی نے آہنی راڈ سر پرمارکرنوجوان کوقتل کردیا، تھانہ دھمیال کو ملک رضوان نے بتایا کہ گزشتہ روزمیں معہ ملک شیرازاسکا بیٹا ملک شاہ ویزاورمحمد ثقلین دانش تیمور کی دکان عقبی گلی پلازہ قائداعظم کالونی گئے ہم گلی میں کھڑے ہوئے تھے کہ د کان کے اندر دانش تیمور اسکا والد تیمورسلطان اور اسکا بھائی نام یادنہ ہے موجود تھے۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں نالہ لئی سے ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنزکے علاقہ قاضی آباد ڈھوک چراغ دین گلی نمبر 10میں نالہ لئی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ،جس کی عمر 40سے 45سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجودواپس نہ جانے والےملائشین باشندے کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ مندرہ کو سب انسپکٹرناصر عزیز نے بتایاکہ موہڑہ مندو کی طرف سے ایک شخص آتے ہوئے نظر آیا جو شکل و صورت سے غیر ملکی معلوم ہوتا تھا جس کو مشکوک جان کر باامداد ہمرائیاں روک کراس سے نام و پتہ دریافت کیا جس نے اپنا نام و پتہ محمد ذوالحلمی بن اے کریم سکنہ ملائشیا بتایاجوکہ 9جون 25 کو پاکستان آیا جس کے ویزے کی میعاد 30 دن تھی۔